Description
عامۃ الناس کے لیے سوال و جواب کی صورت میں شروع کیے گئے آسان، عام فہم مگر اچھوتے اور منفرد موضوعات کے سلسلہ تعلیماتِ اِسلام کی یہ 14ویں کتاب ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اِفادات و ملفوظات پر مشتمل اس کتاب میں عمر رسیدگی اور بڑھاپے کے حوالے سے مختلف مسائل کو ڈسکس کرتے ہوئے ان کا کافی و شافی حل بھی پیش کیا گیا ہے۔
فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے شعبہ خواتین کی جانب سے تیار کردہ یہ منفرد کتاب منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ دعوت کی جانب سے ہر خاص و عام کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے۔

