{"product_id":"silsila-marwiyat-e-sufiya-4-marwiyat-al-shaykh-al-akbar-min-ahadith-al-nabi-al-athar-pbuh","title":"Silsila Marwiyat-e-Sufiya’ (4): Marwiyat al-Shaykh al-Akbar min Ahadith al-Nabi al-Athar (PBUH)","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eبعض لوگوں کا خیال ہے کہ تصوف و طریقت دینِ اسلام سے الگ ایک متوازی دین ہے۔ یہ خیال سراسر کم علمی اور کم فہمی بلکہ جہالت پر مبنی ہے۔ امتِ مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ میں علمِ حدیث، تفسیر اور فقہ کے کسی شعبے کے آئمہ کا ایک چھوٹا سا مکتبۂ فکر بھی تصوف اور صوفیاء یا ان کی تعلیمات کا منکر نہیں رہا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ تصوف علمی سند کے بغیر وجود میں نہیں آیا۔ معروف اکابر صوفیا بیک وقت عالم بھی تھے اور زاہد و متقی بھی۔ طبقۂ علما کی طرح طبقۂ عرفاء و صلحاء بھی ہمیشہ سے خدمتِ دین میں پیش پیش رہا ہے بلکہ علماء سے دو قدم آگے بڑھ کر صوفیا کرام نے امتِ مسلمہ کو رشد و ہدایت، علم اور معرفتِ حق، گمراہیوں سے نجات، تطہیرِ باطن اور تہذیبِ اخلاق کا عملی درس دیا ہے۔ قول کی بجائے کردار و عمل سے ایمان اور اسلام کو درجۂ احسان تک پہنچایا اور تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب و باطن کے کٹھن فرائض سرانجام دے کر خدمتِ دین کا فریضہ نبھایا ہے۔ عجیب اتفاق یہ ہوا کہ صدیوں سے ان آئمۂ تصوف پر بطور مفسر، محدث، فقیہ اور مجتہد علمی کام کما حقہ نہیں ہوسکا۔ نتیجتاً تصوف اور آئمہ تصوف کا علمی پہلو عوام و خواص کی نظروں سے اوجھل ہوتا گیا۔ اس اعتبار سے اکابر صوفیائے کرام کی علمی ثقاہت کو متعارف کروانا اہلِ علم و تحقیق کا فرض تھا لیکن اس میں کوتاہی ہوتی رہی۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ صدیوں سے محقق علماء کے ذمے قرض تھا جس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مرویاتِ صوفیاء کے سلسلۂ اشاعت کے ذریعے چکایا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eزیرِ نظر کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شیخ اکبر محی الدین ابن العربیؒ کی معروف کتاب ’مشکاۃ الانوار فیما روی عن النبی ﷺ عن اللہ تعالیٰ من الاخبار‘ سے اپنی مکمل سند کے ساتھ مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کتاب میں ابنِ العربیؒ سے صرف مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا گیا ہے جبکہ بن العربیؒ نے اپنی کتاب میں ان مرفوع احادیث کے علاوہ بھی دیگر احادیث کثیر تعداد میں مختلف موضوعات کے تحت شامل کی ہیں۔ علاوہ ازیں کتابِ ہٰذا میں عامۃ الناس کی سہولت کے پیش نظر احادیثِ مبارکہ کو موضوع کی مناسبت سے مختلف عنوانات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بیشتر عنوانات وہی ہیں جو ابنِ العربیؒ نے قائم کیے ہیں جبکہ کچھ عنوانات موضوع کی مناسبت سے نئے بھی قائم کیے گئے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: x-large;\"\u003eفہرست\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e🔹 دستخط : شیخ اکبر محی الدین ابن العربی رحمۃ اللہ علیہ کے دستخط\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e🔹 مقدمہ\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e🔹 الشیخ الاکبر محیي الدین ابن العربي\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e🔹 متصل اسانید : شیخ اکبر محی الدین ابن العربی (رح) تک مؤلف کی متصل اسانید\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e🔹 مرفوع متصل احادیث : شیخ اکبر ابن العربی (رح) کی مشکاۃ الانوار سے ماخوذ مرفوع متصل احادیث\u003c\/div\u003e","brand":"Sabri General Traders","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43996573139055,"sku":"BBE-0008","price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/5156\/2607\/files\/SilsilaMarwiyat-e-Sufiya_4_Marwiyatal-Shaykhal-AkbarminAhadithal-Nabial-Athar_PBUH_-1.jpg?v=1766201458","url":"https:\/\/www.sabrigeneraltraders.com\/products\/silsila-marwiyat-e-sufiya-4-marwiyat-al-shaykh-al-akbar-min-ahadith-al-nabi-al-athar-pbuh","provider":"Sabri General Traders","version":"1.0","type":"link"}