{"product_id":"sayyida-fatima-r-a-ke-faza-il-o-manaqib","title":"Sayyida Fatima (R.A.) ke Faza’il-o-Manaqib","description":"\u003cdiv\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003eیہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر حکم شریعت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر قول و عمل اِسلام ہے اور اس کی مخالفت کفر ہے۔ اسی لیے قرآنِ مجیدمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت یہ حکم وارد ہوا ہے:\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003e’’اور جو کچھ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں عطا فرمائیں اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں (اُس سے) رُک جایا کرو۔‘‘ (الحشر، 59 : 7)\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003eقرآنِ حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مقدسہ ہیں جس کے مبلغ کے لیے رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خصوصی دعا فرمائی ہے:\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003e’’اللہ تعالیٰ اُس مردِ مومن کو رونق و تازگی بخشے جس نے میری حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور بعینہ اُسے آگے پہنچایا۔‘‘ (جامع ترمذی)\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003eچنانچہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اِس مبارک دعا کا مصداق بننے اور دنیوی و اُخروی برکات سمیٹنے کے لیے ہر دور میں اَئمہ کرام نے اپنے اپنے ذوقِ علمی اور اس دور کی ضرورت کے مطابق مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"color: #666666; font-family: Calibri, Roboto, sans-serif;\"\u003e\u003cspan\u003eشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیںکہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر تصنیف میں سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب سے متعلق ہے جس میں 102 اَحادیث مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eسلسلہء اربعین کی اس تالیف میں سیدہء کائنات حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا کے فضائل ومناقب کو چالیس فصلوں میں بیان کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ شہزادیء کونین کا مقام دنیوی واخروی زندگی میں کس قدر بے مثال رفعتوں کا آئینہ دار ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اس لخت جگر سے کس قدر والہانہ انداز سے محبت فرماتے تھے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/div\u003e","brand":"Sabri General Traders","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43998519656559,"sku":"BBC-0010","price":240.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/5156\/2607\/files\/SayyidaFatima_R.A._keFaza_il-o-Manaqib-1.jpg?v=1766287661","url":"https:\/\/www.sabrigeneraltraders.com\/products\/sayyida-fatima-r-a-ke-faza-il-o-manaqib","provider":"Sabri General Traders","version":"1.0","type":"link"}