{"product_id":"marwiyat-e-imam-e-azam-r-a","title":"Marwiyat-e-Imam-e-Azam (R.A.)","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eامام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا شمار جلیل القدر حفاظِ حدیث میں ہوتا ہے۔ اس کا ثبوت امام الجرح و التعدیل حافظ شمس الدین ذہبی کی تصنیف ’تذکرۃ الحفاظ‘ اور جلال الدین سیوطی کی ’طبقات الحفاظ‘ میں دیگر آئمہ کی تصریحات سے ملتا ہے۔ امام صاحب کے عالی رتبہ محدث ہونے پر پختہ و معتبر دلیل آپ سے مروی29 مسانید بھی ہیں۔ ان مسانید کو آپ کے قابلِ فخر تلامذہ اور اکابر آئمہ حدیث نے روایت کیا ہے۔ یہ دنیاوی حقیقت ہے کہ جہاں خیر و بھلائی کی کثرت ہوتی ہے وہاں شر و برائی کا بیچ بونے کیلئے شیطان ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ امام ابوحنیفہؓ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eاکابر آئمہ کی کثیر تصریحات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ امام الحدیث ہیں مگر بعض لوگ جہالت یا ہٹ دھرمی سے آپ پر قلیل الحدیث یا ضعیف فی الحدیث ہونے کا الزام لگا دیتے ہیں۔ معترضین اس الزام کا سبب یہ بتاتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ سے امام بخاری و امام مسلم نے روایت نہیں کیا۔ یہ بات بجا ہے کہ شیخین نے امام ابو حنیفہ سے روایت نہیں کیا مگر یہ بات درست ہے کہ اس کا سبب امام صاحب کا قلیل الحدیث یا ضعیف فی الحدیث ہونا نہیں بلکہ اس کی دیگر وجوہات ہیں۔ قارئین جو کوئی اس کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیے، وہ ہماری کتاب ’امام اعظم اور امام بخاری (نسبت و تعلق اور وجوہاتِ عدمِ روایت)‘ کا مطالعہ کرے۔ اب رہ گیا یہ سول کہ کیا دیگر محدثین نے اپنی کتب میں امام صاحب سے روایت کیا ہے؟ اس کا جواب ’ہاں‘ ہے۔ کتابِ ھٰذا کی یہی انفرادیت اور خصوصیت ہے کہ اس میں اکابر آئمہ محدثین کی کتب سے امامِ اعظم ابو حنیفہ کی مرویات کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ جن کتبِ حدیث میں امام صاحب سے مروی احادیث ہیں، ان میں سنن ترمذی، سنن نسائی، صحیح ابنِ حبان، صحیح ابنِ خزیمہ، مستدرک حاکم، سنن دار قطنی، ابنِ ابی عاصم کی السنّہ، سنن بیہقی، مصنف عبدالرزاق، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد بن حنبل، مسند ابن الجعد، مسند ابی یعلی، مسند الرویانی، مسند الشہاب، طبرانی کی المعجم الکبیر، المعجم الاوسط، المعجم الصغیر اور کئی اجزائے حدیث شامل ہیں۔ \u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eزیرِ مطالعہ کتاب میں موجود کل 53 محدثین کے طریق سے امام ابوحنیفہ سے مروی 439 احادیث کو ثابت کیا گیا ہے۔ اس تحقیق سے امام صاحب کا اعلیٰ اور اعظم مقامِ حدیث نکھر کر سامنے آتا ہے۔\u003c\/div\u003e","brand":"Sabri General Traders","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43996572811375,"sku":"BM-0022","price":650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/5156\/2607\/files\/Marwiyat-e-Imam-e-Azam_R.A._-1.jpg?v=1766201084","url":"https:\/\/www.sabrigeneraltraders.com\/products\/marwiyat-e-imam-e-azam-r-a","provider":"Sabri General Traders","version":"1.0","type":"link"}