{"product_id":"kitab-at-tawheed-jild-duwum","title":"Kitab at-Tawheed (Jild Duwum)","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eپندرہ سو سے زائد صفحات اور دو ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب توحید اور شرک کے باب میں بنیادی عقائد کو اتنی واضحیت اور جامعیت کے ساتھ بیان کرتی ہے کہ عقیدۂ توحید اور شرک کے حوالے سے پھیلائے گئے شکوک و شبہات ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتے ہیں۔ کتاب کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دلیل اور تحمل سے حقائق کو سمجھایا گیا ہے۔ اعتقادی موضوعات کو قرآن و سنت کے مضبوط دلائل، اکابر ائمہ کی تصریحات اور معتدل طرزِ فکر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eجلد اوّل میں تین بڑے عنوانات کو شامل کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے مبادیات عقیدہ توحید کا بیان ہے جس میں توحید اور شرک کے مفہوم کو اکابر ائمہ کی تصریحات کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے، اس حصے کا دوسرا جزو چند بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ یہ نکات دراصل پوری کتاب کا خلاصہ ہیں جنہیں ذہن نشین کیے بغیر کتاب سے کماحقہ استفادہ ممکن نہیں۔ جلد اول کا دوسرا باب توحید کے ارکانِ سبعہ ہیں جو سورۃ اخلاص کی اعتقادی تفسیر ہے اور دنیائے علم و معرفت میں شاید پہلی مرتبہ اس شکل میں سامنے آ رہی ہے۔ یہ وہ کامیاب الہامی کاوش ہے جس نے توحید اور رسالت کے باہمی ربط و تعلق کو نہایت خوبصورتی سے اہل دانش و بینش کے سامنے رکھا ہے۔ کتاب کا دوسرا اور بڑا حصہ توحید کی متقابل اقسام پر مشتمل ہے، یہی حصہ دراصل کتاب کا دل ہے۔ تیسرے حصے میں ایسے موضوعات شامل کئے گئے ہیں جن سے روز مرہ زندگی میں واسطہ پڑتا ہے۔ اس حصہ کتاب میں اہل اسلام کو اعتقادی مسائل کے حل میں انتہاء پسندی کی بجائے احتیاط، تدبر، میانہ روی اور تحمل کی راہ دکھائی گئی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eکتاب التوحید کی جلد دوم میں استعانت، استغاثہ، توسل، توسط اور زیارت جیسے اہم اور متنازعہ فیہ موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e:کتاب ميں بیان کردہ چند اہم نکات درج ذیل ہیں\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭عقیدۂ توحید کا حقیقی اور جامع تصور بیان کیا گیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭اَقسامِ توحید اور شرک کو نہایت وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جس کے مطالعہ سے باہمی اعتقادی مخاصمت کی شدت میں کمی آئے گی اور توحید کا صحیح تصور سمجھنے میں مدد ملے گی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭پہلی مرتبہ سورۂ اخلاص کی تفسیر توحید کے ارکانِ سبعہ کی شکل میں بیان کی گئی ہے اور توحید اور رسالت کے باہمی ربط و تعلق کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ اہلِ دانش و بینش کے سامنے رکھا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭ابلیس کا خود ساختہ تصور توحید کیا تھا؟\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭عبادت اور تعظیم دو مختلف چیزیں ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭لفظ ’’شرک‘‘ کے استعمال میں احتیاطیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e٭اسلوبِ بیان کی نُدرت، دلائل کی صحت اور موضوعات کی تقسیم میں ابلاغ اور تسہیل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔\u003c\/div\u003e","brand":"Sabri General Traders","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43967509987439,"sku":"BD-0002","price":1220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/5156\/2607\/files\/Kitabat-Tawheed_JildDuwum_-1.jpg?v=1765806084","url":"https:\/\/www.sabrigeneraltraders.com\/products\/kitab-at-tawheed-jild-duwum","provider":"Sabri General Traders","version":"1.0","type":"link"}