{"product_id":"farogh-e-ilm-o-sha-ur-ki-ahamiyyat-o-fazilat","title":"Farogh-e-‘Ilm-o-Sha‘ur ki Ahamiyyat-o-Fazilat","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eیہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا ہر حکم شریعت اور آپ ﷺ کا ہر قول و عمل اِسلام ہے اور اس کی مخالفت کفر ہے۔ اسی لیے قرآنِ مجید میں آپ ﷺ کی نسبت یہ حکم وارد ہوا ہے: ’’اور جو کچھ رسول (ﷺ) تمہیں عطا فرمائیں اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں (اُس سے) رُک جایا کرو۔‘‘ (الحشر، 59 : 7)\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eقرآنِ حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ سرورِ کائنات ﷺ کی احادیث مقدسہ ہیں جس کے مبلغ کے لیے رحمتِ عالم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اُس مردِ مومن کو رونق و تازگی بخشے جس نے میری حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور بعینہ اُسے آگے پہنچایا۔‘‘ (جامع ترمذی)\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eچنانچہ حضور نبی اکرم ﷺ کی اِس مبارک دعا کا مصداق بننے اوردنیوی و اُخروی برکات سمیٹنے کے لیے ہر دور میں اَئمہ کرام نے اپنے اپنے ذوقِ علمی اور اس دور کی ضرورت کے مطابق مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eشیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم ﷺ کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر مجموعۂ حدیث: ’فروغِ علم و شعور کی اہمیت و فضیلت‘ میں علم اور علماء کی فضیلت، علماء کرام کی صحبت اختیار کرنے کی اہمیت، طلب علم کی فضیلت، فروغِ علم کی جدوجہد کی اہمیت سے متعلق 139 احادیثِ مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eفہرست\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب اول : قرآن میں علم اور علماء کی فضیلت کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب دوم : علم اور علماء کی فضیلت کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب سوم : علماء کرام کی صحبت اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب چہارم : طلب علم کی فضیلت کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب پنجم : اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب ششم : علم پھیلانے میں جدوجہد کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب ہفتم : اللہ تعالیٰ کی رضا کے علاوہ کسی اور نیت سے علم سیکھنے کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب ہشتم : علم کو چھپانے سے ڈرانے کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب نہم : خواہش پرست علماء سے اجتناب کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب دہم : انسان کے جانتے ہوئے اپنے کہے پر عمل نہ کرنے سے ڈرانے کا بیان\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب یازدہم : علم کا اُٹھایا جانا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e باب دوازدہم : علماء کے چلے جانے سے علم کے اٹھا لیے جانے کا بیان\u003c\/div\u003e","brand":"Sabri General Traders","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44026206584943,"sku":"BBD-0011","price":200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0568\/5156\/2607\/files\/Farogh-e-_Ilm-o-Sha_urkiAhamiyyat-o-Fazilat-1.jpg?v=1767021452","url":"https:\/\/www.sabrigeneraltraders.com\/products\/farogh-e-ilm-o-sha-ur-ki-ahamiyyat-o-fazilat","provider":"Sabri General Traders","version":"1.0","type":"link"}